حکومت ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوامی فلاح کے لیے کام کررہی ہے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومت ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوامی فلاح کے لیے کام کررہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے ملک کے لیے اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے ، یہ منصوبے لاہور میں تنگی اور آلودگی کو کم کر نے کے لیے ضروری ہیں ، منصوبوں کے اہداف معینہ وقت پر نا پورا کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے تعمیرات کے تاریخ ساز منصوبے شروع کیے جس کی طرف پچھلے 20 سالوں میں کسی حکومت نے توجہ نا دی ، پارکس، فضلے کا سدباب، صاف توانائی اور بین الاقوامی معیار ان منصوبوں کو ماحول دوست بنائے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب حکومت ان منصوبوں کے خلاف زیر التوا مقدمات کی موثر پیروی کرے۔

Recent Posts

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

3 mins ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

13 mins ago

5 ہزار کے کرنسی نوٹ پر پابندی سے متعلق نوٹیفکیشن جعلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…

22 mins ago

دہی کے 5 حیرت انگیز فائدے جو سب پر بھاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…

30 mins ago

وی پی این کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کا فتویٰ غلط ہے، مولانا طارق جمیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…

2 hours ago

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

8 hours ago