نواز شریف کھاتے پیتے ، چلتے پھرتے ہیں ، واپس آکر سزا پوری کریں ،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے معاملے پر میڈیکل بورڈ کی رپورٹ مل گئی ہے جو محکمہ داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے ، نواز شریف کھاتے پیتے ، چلتے پھرتے ہیں ، واپس آکر سزا پوری کریں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر صحت پنجاب نےایک بیان میں کہا کہ نواز شریف نہ ہسپتال داخل ہوئے نہ ہی انہوں نے علاج کرایا،بظاہر وہ صحت مند ہیں ، نواز شریف کے معاملے پر میڈیکل بورڈ کی رپورٹ مل چکی ہے جسے محکمہ داخلہ کو بھجوا دیا گیا ہے ۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف دوران قید علیل ہونے پر علاج معالجہ کیلئے لندن گئے تھے ، مسلم لیگ ن کے مطابق نواز شریف کی صحت انہیں واپسی کی اجازت نہیں دے رہی جبکہ حکومتی وزراء اور رہنماؤں کے مطابق نواز شریف علاج کی آڑ میں سزا سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔