وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کا پشاور اسکول چھت گرنے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے جاں بحق بچوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی دردناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔
انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

WhatsApp
Get Alert