لانگ مارچ کریں یا نہیں؟ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 25 جنوری کو طلب کر لیا گیاپی ڈی ایم سربراہی اجلاس سے قبل اسٹرئنگ کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، پی ڈی ایم اسٹرئنگ کمیٹی کا اجلاس ویڈیو لنک پر جمعہ کے روز ہوگا اسٹرئنگ کمیٹی سربراہی اجلاس کے لئے سفارشات مرتب کرے گی اسٹرنگ کمیٹی میں 23 مارچ کے لانگ مارچ پر سفارشات تیار کی جائیں گی اسٹرئنگ کمیٹی پیپلز پارٹی کے فروری میں لانگ مارچ کا بھی جائزہ لیکر سفارشات دے گی خیبر پختون خواہ میں 27 مارچ کے بلدیاتی انتخابات کے اعلان پر بھی سفارشات مرتب ہوں گی
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ پر جواب بھی تیار کرے گی اسٹرئنگ کمیٹی سیاسی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر سفارت تیار کرے گی پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس 25 جنوری کو مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہو گا ، سربراہی اجلاس اسٹرئنگ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے گا
دوسری جانب خبریں ہیں کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے باعث پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی ہونے کا امکان ہے ذرائع پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 27 مارچ کو ہونے جاریے ہیں، جس کی وجہ سے لانگ مارچ کی تحریک متاثر ہوسکتی ہے، اس لئے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرکے حتمی فیصلہ کیا جائے گاقبل ازیں پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏دی اکانمسٹ کے مطابق پاکستان مہنگائی کی شرح کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے،
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ دی اکانمسٹ کی رپورٹ کے بعد عوام حکومت سے پوچھ رہی کیا اب بھی پاکستان خطے میں سستا ترین ملک ہے؟ پوری دنیا کہہ رہی پاکستان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، لیکن وفاقی حکومت تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں،‏آئے روز کابینہ ارکان کے مہنگائی متعلق مضحکہ خیز بیانات سامنے آتے ہیں،ابھی منی بجٹ کے تباہ کن اثرات آنا باقی ہیں،یہی وجہ ہے پیپلز پارٹی مہنگائی اور نااہل حکومت کے خلاف 27 فروری کو لانگ مارچ کرنے جا رہی،عوام میں مزید مہنگائی اور نااہل حکومت کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں رہی،