وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہائی کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال ہوا۔عمران خان نے کہا کہ عدالت نے شریف فیملی کا کچا چٹھا کھول دیا ہے، چیف جج کا بیانِ حلفی نواز شریف کے بیٹے کے آفس میں نوٹرائز ہوا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ مریم نواز کے کیس سے پہلے بیان حلفی سامنے لایا گیا، شریف فیملی مافیا کی طرح ایکٹ کر رہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ شریف فیملی مافیا ہے، اپنی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے، شریف فیملی خود کو بچانے کی جنگ اور ہم عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ شریف فیملی ہمیشہ عدالتوں پر اثر انداز ہونے کے لیے ایسے حربے استعمال کرتی رہی ہے، ہمیں اس مافیا کا مقابلہ کرناہے، آج عدالت نے انہیں بے نقاب کر دیا ہے۔