وہ میرا سب کچھ تھا، بھارتی اداکار ورون دھون شدید غم سے نڈھال ، جذباتی پوسٹ شئیر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار ورون دھون اپنے ڈرائیور منوج کی اچانک موت پر شدت غم سے نڈھال ہوگئے۔ورون دھون کے ڈرائیور منوج دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دُنیا سے رخصت ہوگئے جس کے بعد اداکار نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی اور منوج کی ایک یادگار ویڈیو شیئر کی جوکہ کسی ایونٹ کی ہے جس میں اداکار نے سب سے اپنے ڈرائیور کا تعارف کروایا تھا۔ورون دھون نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’منوج گزشتہ 26 سالوں سے میری زندگی میں تھا، وہ میرا سب کچھ تھا۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’میرے پاس اپنے دکھ کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں لیکن میں صرف اتنا چاہتا ہوں کہ لوگ انہیں ان کی حیرت انگیز شخصیت کی بناء پر یاد رکھیں۔‘اداکار نے مزید لکھا کہ ’میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا کہ میں نے آپ کو اپنی زندگی میں منوج دادا بنایا۔‘