کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی ، کونسی اہم حکومتی شخصیت بھی پہنچ گئی؟ تصویر دیکھ کر ہر کوئی حیران

لاہور(قدرت روزنامہ) مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی معروف جوڑی کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی شرکت کی۔نئی نویلی دلہن کنول آفتاب گزشتہ روز سے اپنی شادی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتی نظر آرہی ہیں۔اب کنول آفتاب نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں اپنی بارات کی تقریب کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُن کے ساتھ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور موجود ہیں۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چوہدری محمد سرور ٹک ٹاکر کنول آفتاب کو اُن کی شادی کا تحفہ دے رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر دیکھ کر واضح ہورہا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی میں شرکت کی۔واضح رہے کہ اس جوڑی کا گزشتہ سال، اپریل کے آغاز میں دھوم دھام سے نکاح ہوا تھا۔خیال رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والی کنول آفتاب ناصرف ایک ٹک ٹاک اسٹار ہیں بلکہ وہ گزشتہ کچھ سالوں سے ایک نجی ویب چینل پر میزبانی کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہیں۔دوسری جانب ذوالقرنین سکندر نے 2018 میں اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنانے کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر تھوڑے ہی عرصے میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت مقبول ہو گئے۔