پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 93 پیسے سستا کردیا گیا جبکہ ڈیزل فی لیٹر قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 386 روپے 30 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 396 روپے 96 پیسے مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں جمعے کو خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم مشرقِ وسطی سے تیل کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات اور امریکا میں تیل کے ذخائر توقعات سے زیادہ کم ہونے کے باعث قیمتیں ہفتہ وار اضافے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔
جمعے کو گرینچ معیاری وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 52 منٹ پر برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 71 سینٹ، یعنی 0.67 فیصد کمی کے بعد 105.21 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)خام تیل کی قیمت بھی 77 سینٹ، یعنی 0.79 فیصد گر کر 97.20 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
جمعرات کو ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا تھا۔ امریکا میں خام تیل کے ذخائر میں توقع سے زیادہ کمی اس اضافے کی ایک اہم وجہ بنی۔سمندری طوفان کے باعث تیل کی پیداوار متاثر ہونے سے امریکی ذخائر میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ہفتے کے دوران اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت میں 0.44 فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 5.81 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔

WhatsApp
Get Alert