اسما جتک اور لائبہ ستار اغوا کیسز، آئی جی پولیس بلوچستان آئندہ منگل کو طلب، اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی ایوان کو یقین دہانی
دونوں واقعات کے حقائق اور پیش رفت سے متعلق پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ لی جائے گی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی

کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے اسما جتک اور لائبہ ستار کے اغوا کے واقعات پر اراکین اسمبلی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ منگل کو ہونے والے اسمبلی اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کو طلب کرکے دونوں واقعات سے متعلق رپورٹ لی جائے گی۔اسپیکر نے کہا کہ دونوں واقعات کے حوالے سے پولیس حکام سے تفصیلات حاصل کی جائیں گی تاکہ ایوان کو پیش رفت سے آگاہ کیا جا سکے۔
