پاکستانی فری لانسرز کی ماہانہ آمدن ریکارڈ 197 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی فری لانسرز نے ستمبر 2026 میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ماہانہ زرمبادلہ کما کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ستمبر میں فری لانسرز کی برآمدی آمدن 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں 49 فیصد جبکہ اگست 2026 کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی، یعنی جولائی سے ستمبر 2026 کے دوران پاکستانی فری لانسرز نے مجموعی طور پر 55 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔
واضح رہے کہ مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستانی فری لانسرز کی برآمدی آمدن ایک ارب 76 کروڑ ڈالر رہی تھی۔
