دستاویزات کی تصدیق کیلئے ڈیجیٹل نظام فعال، ای سرٹیفکیٹ گھر بیٹھے حاصل کرنے کی سہولت متعارف


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو آسان بنانے کے لئے ڈیجیٹل اٹیسٹیشن سسٹم فعال کردیا ، جس کے ذریعے شہری گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کرا سکیں گے اور تصدیق مکمل ہونے کے بعد انہیں ای سرٹیفکیٹ ای میل کے ذریعے موصول ہوگا.
وزارت خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق نیا نظام 12 اکتوبر 2026 سے فعال ہے اس سہولت کے تحت اسلام آباد کے مرکزی دفتر کے علاوہ لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں قائم لائژن دفاتر سے متعلقہ دستاویزات کی تصدیق بھی ممکن ہوگی نظام کے تحت درخواست دہندگان جنرل اور اپوسٹل اٹیسٹیشن کے لئے آن لائن کارروائی مکمل کرکے مقررہ فیس ادا کریں گے، جس کے بعد تصدیقی سرٹیفکیٹ ای میل کے ذریعے فراہم کیا جائے گا. وزارت کے مطابق یہ نظام ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے طرز پر تیار کیا گیا ہے اس اقدام کا مقصد دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو تیز، آسان اور شفاف بنانا ہے تاکہ شہریوں کو بار بار دفاتر جانے کی ضرورت نہ پڑے اور ان کے وقت اور اخراجات کی بچت ہو تاہم مخصوص اور استثنائی معاملات میں درخواست دہندگان کو ذاتی طور پر حاضر ہونا پڑ سکتا ہے بیان کے مطابق دستاویزات کی تصدیق کے خواہش مند افراد سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں.

WhatsApp
Get Alert