خضدار میں ماربل فیکٹری سے 18 مزدور اغوا، ایک زخمی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں نامعلوم مسلح افراد نے ماربل فیکٹری میں کام کرنے والے 18 مزدوروں کو اغوا کرلیا، جبکہ فائرنگ سے ایک مزدور زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کیے گئے مزدوروں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔ مزدور مقامی ہیں اور ان کا تعلق خضدار کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert