(قدرت روزنامہ)حکومت نے ملکی معیشت کے نظر ثانی شدہ اعدادو شمار جاری کردیئے۔مسلم لیگ (ن ) کےدور حکومت کے آخری سال میں جی ڈی پی 6.1 فیصد تھی۔2020-21 میں ملکی معیشت کا نظر ثانی حجم 346.76 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا۔
پلاننگ کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق 2017-18 میں جی ڈی پی 13 سال کی بلند ترین سطح پر تھی۔2020-21 میں عبوری جی ڈی پی 3.94 فیصد تھی ۔2020-21 میں زرعی شعبہ کی نظر ثانی پیداوار 3.48 فیصد رہی۔گذشتہ برس صنعتی شعبہ کی نظر ثانی پیداوار 7.79 فیصد رہی ۔خدمات کے شعبہ کی نظر ثانی پیداوار 5.70 فیصد رہی۔ پلاننگ کمیشن کی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ2020-21 میں ملکی معیشت کا نظر ثانی حجم 346.76 ارب ڈالرز تک پہنچ گیا۔گذشتہ برس فی کس آمدن 1666 ڈالرز رہی ۔معاشی شرح نمو کے نظر ثانی شدہ اعدادو شمار 2015-16 کی ریبیسنگ پر جاری کئے گئے ۔اس سے قبل جی ڈی پی کے اعدادوشمار 2005-06 کی بنیاد پر جاری کئے گئے تھے ۔پلاننگ کمیشن کے مطابق نیشنل اکاونٹس کی ہر پانچ سال بعد ری بیسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔گذشتہ برس خدمات کے شعبہ کی عبوری پیداوار 4.43 فیصد تھی۔گذشتہ برس صنعتی شعبہ کی عبوری پیداوار 3.57 فیصد جبکہ زرعی شعبہ کی عبوری پیداوار 2.77 فیصد تھی ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…
نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…
لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…
پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، جھکڑ، طوفان اور…