پیپلزپارٹی خود گورنر راج کی بینیفشری ہے، دو ماہ میں مائنز اور ٹھیکوں کی دیہاڑی لگا کر نکل جائیں گے، حلیم عادل شیخ

لاہور (قدرت روزنامہ) رہنماء پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی خود گورنر راج کی بینیفشری ہے، دو ماہ میں مائنز اور ٹھیکوں کی دیہاڑی لگا کر نکل جائیں گے، سندھ میں 33 ہزار ارب روپے آئے لیکن سندھ کو 18 سال میں برباد کردیا گیا، مذاکرات میں سب مثبت تھے لیکن سیاست کے سلطان آصف زرداری نے کوئی نہ کوئی ضرور کاروائی ڈالی ہوگی۔
انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی خود گورنر راج کی بینیفشری ہے دو ماہ میں مائنز اور ٹھیکوں کی دیہاڑی لگا کر نکل جائیں گے مذاکرات میں بہت کچھ بہتر ہو سکتا تھا اگر دل بڑا کرکے ایک قدم آگے بڑھایا جاتا سندھ کو 18 سال میں برباد کردیا اب تیسرا صوبہ بھی ہتھیا لیا یہ ساری کارروائی سیاست کے سلطان آصف علی زرداری صاحب نے ڈالی ہے۔
بہت ساری باتیں ہیں جن کو ہم دل میں ہی رہنے دیتے ہیں، بہت کچھ بہتر ہوسکتا تھا کہ اگر دل کو بڑا کرلیا جاتا، تھوڑا سا اگر ایک ایک قدم آگے بڑھ جاتے ۔حکومت ہمیشہ جھک کر چلتی ہے لیکن یہاں پر فل سٹاپ کیلئے بھی کسی نہ کسی کو اجازت درکار ہوتی تھی۔پیپلزپارٹی کے بارے میں کھل کر کہہ سکتا ہوں، پیپلزپارٹی اس سیٹ اپ میں بینیفشری ہیں، یہ ٹیکنیکل لوگ ہیں انہوں نے سندھ کو 18سال سے برباد کیا ہوا ہے، کے پی میں جو کمیٹی بنائی وہ فائلیں سیدھی کررہے ہوں گے لیکن یہ اپنی کاروائی ڈال کر نکل چکے ہوں گے۔
ان سے اچھائی کی توقع ، ہم ان کے سونگ 18سال سے سندھ میں دیکھ رہے ہیں، 33ہزار ارب سندھ میں آئے ہیں انہوں نے برباد کردیا ہے۔
میں آج بھی سمجھتاہوں اگر کہیں کوئی ایشو ہے ، جس کو ہم تلا ش نہیں کرپا رہے، محسن نقوی ، رانا ثناء اللہ ،ایاز صادق اور سب مثبت تھے، لیکن سیاست کے سلطان آصف زرداری نے کوئی نہ کوئی ضرور کاروائی ڈالی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ مولانا صاحب نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کے خلاف آواز اٹھائی ہے ہم انہیں ویلکم کرتے ہیں عمران خان کی ملاقات اور الشفاء ہسپتال منتقلی پر اتفاق کے باوجود حکومت نے گورنر راج کا فیصلہ کیا اسحاق ڈار کے بیان سے واضح ہو گیا کہ اصل نشانہ سہیل آفریدی کی حکومت تھی۔
10 اپریل 2022 سے آج تک تحریک انصاف نے ہر مشکل کا سامنا کیا، لیکن عوام کا اعتماد نہیں توڑا گورنر راج اور گرفتاریوں سے تحریک انصاف ختم نہیں ہوگی، ہم اپنے کارکنوں کو محفوظ رکھتے ہوئے حق اور عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے غیر جمہوری اقدامات سے ہمیں سیاسی نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہوتا ہے۔
حلیم عادل نے کہا کہ گورنر راج عوام کی توہین ہے اس سے مالی فائدہ پی پی کو ہوگا دہشتگردی ناسور ہے، اس کے خلاف ہم قوم بن کر لڑنے کو تیار ہیں اسحاق ڈار کا بیان ثبوت ہے کہ اصل ٹارگٹ دہشتگردی نہیں، سہیل آفریدی اور ہمارا مینڈیٹ ہے۔
