کراچی ، نیشنل سٹیڈیم کا 10 فیصد عملہ کورونا کا شکار

لاہور (قدرت روزنامہ) نیشنل سٹیڈیم ،کراچی کا 10فیصد عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے . ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ملازمین کے ٹیسٹ 2 روز قبل لیے گئے تھے .

پی سی بی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا مثبت آنے والے عملے کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے . انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور گراؤنڈ کے کام جاری رہیں گے .

خیال رہے کہ پی ایس ایل کے سربراہ عثمان و اہلیہ اور سینئر افسر عون زیدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں 10 روزہ آئسولیشن میں ہیں . کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 غیر ملکی پاکستان آنے سے قبل کورونا کا شکار تھے اب کپتان سرفراز احمد کی والدہ اور اہلیہ بھی کورونا سے متاثر ہیں .

. .

متعلقہ خبریں