جو لوگ ذاتیات تک پہنچ جاتے ہیں یہ ان کے ہلکے پن کی نشانی ہے، آج آپ کے پاس طاقت ہے ، معلوم نہیں کل یہ طاقت آپ کے پاس رہےگی یا نہیں: کامران مرتضیٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اختلافات کو سیاسی بیان بازی تک رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئےکہا جو لوگ ذاتیات تک پہنچ جاتے ہیں یہ ان کے ہلکے پن کی نشانی ہے، پہلے آپ کو مولانا کی ضرورت تھی، آج آپ کے پاس طاقت ہے ، وقت بدل جائے گا ، معلوم نہیں کل یہ طاقت آپ کے پاس رہے گی یا نہیں، پی ٹی آئی کا وقت بھی گزر گیا ، وہ بھی مولانا کو مختلف ناموں سے پکارتے تھے۔
