زیارت میں مبینہ ڈرون حملہ ‘ مالداروں اور چرواہوں پر حملے قدرتی وسائل پر قبضے اور علاقے کو خالی کرانے کی سازش ہیں، عبدالرحیم زیارتوال

ہم اپنے وطن اور خزانوں کے وارث ہیں، ڈرون حملے کے ذمہ داروں کو کڑی سزا اور متاثرین کو معاوضہ فراہم کیا جائے، مطالبہ


زیارت (ڈیلی قدرت کوئٹہ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کی جانب سے زیارت میں ڈرون حملے جس کے نتیجے میں ایک شخص محمد مہربان شہید جبکہ 2افرادمنظور احمد اور فیروز خان شدید زخمی ہوئے اس واقعہ کے خلاف زیارت بازار میں احتجاجی مظاہرہ ہوا منعقد ہوا جو بازارمیں گشت کے بعد احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوا۔
جلسے سے پشتونخوامیپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال اور جمیل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالداروں، چرواہوں پر حملہ دراصل قدرتی خزانوں سے بھرے علاقے کو پشتونوں سے خالی کرانے کی سازش ہے۔ جسے کسی صورت میں قبول نہیں کیا جاسکتا۔ صوبے کے عوام کی مفادات کے خلاف مائنز منرل ایکٹ دراصل قبضہ گیری کی سازش تھی اور 8فروری 2024کے الیکشن کی سیٹوں کی نیلامی اور مسلط ٹولے سے پشتونخوا وطن کے قدرتی معدنی خزانوں کی قبضہ گیری تھی۔ آج مائنز منرل اور اس کے بعض قسموں کو نکالنے کی دنیاں جہاں میں سخت مخالفت پائی جاتی ہے اور خود امریکہ کے عوام نے بھی ایسے رئیرمنرل نکالنے کی اجازت نہیں دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وطن اس کے قدرتی خزانوں کے مالک ہیں، مسلط کرپٹ ٹولے سے سمجھوتوں اور سازشوں سے ہمارے مائنز اور منرل کو نکالنے کی تگ ودو درست راستہ اور اقدام نہیں۔ اور ہم سمجھتے ہیں کہ وطن کے مالکوں، نمائندوں کو پوچھے بغیر پالیسیاں اور ان کے اثرات منفی ہوں گے۔ قبضہ گیری کے لیے لاشیں پھینکنا، ملک وطن اور ان کے باسیوں سے غداری کے مترادف ہیں۔ اور کسی بھی صورت میں ہم قبول نہیں کرسکتے۔ ملک کے مسائل اور ملک کے بحران خصوصاً بدامنی، دہشت گردی، سرکارکی جانب سے قتل وقتال کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اور دہشت گردی، بدامنی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اس سے پہلے احتجاجی مظاہرین نے فلگ شگاف نعرے لگائے۔ دہشت گردی نامنظور، بدامنی نامنظور، ہم اپنی زمین پر امن چاہتے ہیں، ڈرون حملے کے ذمہ داروں کو کھری سزا دینے، شہدا اور زخمیوں کو معاوضہ اور علاج فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

WhatsApp
Get Alert