کراچی میں خاتون کو قتل کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں خاتون کو قتل کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری چیل چوک کے قریب 18 جنوری کو خاتون کی لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا ہے۔مقتولہ سمیرہ ناز کو الیکٹریشن نے قتل کیا تھا۔اس متعلق ایس ایس پی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ خاتون کو قتل کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم کلاکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جو پیشے کے اعتبار سے الیکٹریشن ہے۔پولیس کے مطابق ملزم گھر کے کاموں کے لیے اکثر مقتولہ کے گھر آتا جاتا تھا،ملزم 18 جنوری کو مقتولہ کے گھر لائٹ ٹھیک کرنے پہنچا،ملزم نے موقع دیکھ کر خاتون کو قتل کیا پھر زیادتی کا نشانہ بنایا،قتل کرنے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ملزم کے خلاف قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ اکثر گھر کے کام کی وجہ سے خاتون سے بات چیت تھی۔دوسری جانب سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیف المری گوٹھ میں ندی کے اندر سے چار سالہ حسبان کی لاش مل گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا، حسبان چند روز قبل لاپتہ ہوگیا تھا، اسے ہر ممکن مقام پر تلاش کیا گیا لیکن وہ نہ مل سکا، اس کے ورثا نے اس کو تلاش کرنے کی غرض سے سوشل میڈیا پر بھی اس کی تصویر اور رابطہ نمبر جاری کیا لیکن حسبان کا کوئی سراغ نہیں ملا۔
ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن انسپکٹر حاجی ثنا اللہ نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تحقیقات اے وی سی سی منتقل کردی تھی، جمعرات کی صبح پولیس کی ہیلپ لائن پر لاش کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا لیکن عباسی شہید اسپتال کی حالت زار یہ تھی کہ اسپتال انتظامیہ نے پوسٹ مارٹم میں استعمال کیے جانے والے سامان کی لسٹ ہی ورثا کو تھمادی اور سامان لانے کو کہا جس پر ورثا جوکہ پہلے ہی اپنے بچے کے غم میں نڈھال تھے مزید غصے میں آگئے۔