تمام اراکین اسمبلی منتخب اور قابل احترام ہیں، پارلیمانی وقار کا خیال رکھا جائے، ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ

حکومتی اراکین اپنے مسائل کابینہ اور وزراء کے ساتھ مل بیٹھ کر خوش اسلوبی سے حل کریں، قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری


بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کو جمہوری اور پارلیمانی قواعد و ضوابط کے تحت چلایا جائے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ، اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری اور سابق وزیراعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اسمبلی اجلاس کی کارروائی اور اراکین کے مسائل کے حوالے سے اظہارِ خیال کیا۔ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے کہا کہ کسی بھی رکن اسمبلی کو غیر منتخب قرار نہیں دیا جا سکتا، تمام اراکین اسمبلی کو عزت و احترام دیا جانا چاہیے اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری نے کہا کہ حکومتی اراکین اپنے مسائل اسمبلی میں اٹھانے کے بجائے وزیراعلی، کابینہ اور متعلقہ وزرا کے ساتھ بیٹھ کر حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اراکین اپنے مسائل اپنی کابینہ میں پیش کریں، کیونکہ کسی بھی رکن صوبائی اسمبلی کا کوئی کوٹہ نہیں ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے زور دیا کہ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کو قواعد و ضوابط کے مطابق چلایا جائے تاکہ ایوان کی کارروائی آئینی اور پارلیمانی اصولوں کے تحت جاری رہ سکے۔

WhatsApp
Get Alert