کراچی میں کل سے سردی بڑھنے کا امکان

کراچی (قدرت روزنامہ)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے،27 جنوری تک شہر سردی کی لہر کی لپیٹ میں رہ سکتا ہے . سردار سرفراز نے بتایا کہ آنے والی سردی کی لہر کے دوران رات میں درجہ حرارت8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے .

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے چل رہی ہیں، جبکہ تیز ہوائیں 36 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں .

ان کا کہنا تھا کہ سمندری ہوائیں چلنے سے شہر کا مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے صبح کے وقت میں اوس بھی پڑے گی . دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں موسم سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے، ایک اور طاقتور سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، چمن شہر میں موسلا دھار بارش سے سردی بڑھ گئی ہے .

. .
Ad
متعلقہ خبریں