پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے سستا کردیا گیا جبکہ ڈیزل فی لیٹر 7 روپے 69 پیسے سستا کردیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 381 روپے 14 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 389 روپے 27 پیسے مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
دوسری جانب بین الاقوامی منڈی میں پیر کو خام تیل کے نرخوں میں کمی ، سونے و چاندی میں اضا فہ اور زرعی اجناس میں ملا جلا رجحان رہا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے مستقبل کے سودے 1.50 ڈالر کم ہوکر 99.91 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 2.01 ڈالر کمی سے 107.85 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
سونے کی قیمت 17.30 ڈالر بڑھ کر 4,182.88 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.59 ڈالر اضافے سے 57.90 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت 0.75 ڈالر کم ہوکر 473.50 ڈالر فی بشل ، گندم 3.50 ڈالر بڑھ کر 664 ڈالر فی بشل ہو گئی۔ کپاس کی قیمت میں 0.44 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مویشیوں کی قیمت 1.10 ڈالر اضافے سے 228.35 ڈالر فی یونٹ ہو گئی۔

WhatsApp
Get Alert