تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی بانی چیئرمین عمران خان کے نامزد کردہ اپوزیشن لیڈر ہیں،زین العابدین

ان کے خلاف ہرزہ سرائی اور میڈیا ٹرائل ناقابل برداشت عمل ہے،پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ ڈویژن


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ ڈویژن كے صدر زین العابدین نے كها هے كه > تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی بانی چیئرمین عمران خان کے نامزد کردہ اپوزیشن لیڈر ہیں۔ پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں منفی پروپیگنڈا کے علاوہ کچھ نہیں۔ محمود خان اچکزئی ہی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف رہیں گے اور اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ محمود خان اچکزئی بزرگ سیاستدان ہیں، ان کے خلاف ہرزہ سرائی اور میڈیا ٹرائل ناقابل برداشت عمل ہے۔

WhatsApp
Get Alert