پاکستان اور قطر علاقائی امن و استحکام کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرداخلہ محسن نقوی کی قطری ہم منصب شیخ خلیفہ بن حمد سے دوحہ میں ملاقات ہوئی جس دوران داخلی سکیورٹی سے متعلقہ شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر دنوں وزرائے داخلہ نے سکیورٹی پارنٹر شپ بڑھانے پر اتفاق کیا اور دوطرفہ تعاون کو مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ داخلی سکیورٹی سےمتعلق باہمی تعاون اور شراکت داری کو مضبوط بنایاجائےگا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا ہک پاکستان اور قطر علاقائی امن و استحکام کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں جبکہ قطری وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتےہیں۔
