دکاندار نے بھیک مانگنے والی لڑکی پر گرم گھی پھینک دیا

بہاول نگر (قدرت روزنامہ) دکاندار نے بھیک مانگنے والی لڑکی پر گرم گھی پھینک دیا۔تفصیلات کے مطابق بہاول نگر میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر بھیک مانگنے کے لیے آنے والی لڑکی کے ساتھ دکاندار نے دردناک رویہ اپنایا۔دکاندار لڑکی پر گرم گھی پھینک دیا جس سے وہ شدید جھلس گئی۔پولیس کے مطابق گرم گھی سے لڑکی کا چہرہ اور گردن سمیت 40 فیصد حصہ جھلس گیا۔
متاثرہ لڑکی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا تاہم پولیس نے بعدازاں گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ظفر بزدار کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔ملزم کو قریبی علاقے سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

دوسری جانب نواب شاہ میں نوسرباز عورتوں کا گروہ سرگرم،گھروں پر بھیک مانگنے کے بہانے داخل ھوکر خواتین کوہیپنا ٹاز کرکے طلای زیورات اور نقدی لے اڑیں ۔

تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے گنجان آباد علاقوں میں نوسرباز عورتوں کا گروہ لوٹ مار کیلیے سرگرم ہیں ۔ ہیپنا ٹاز کرکے گھریلو خواتین سے لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے نوابشاہ کے گنجان آباد علاقے کیمپ نمبر 2کے رہاشی سرفراز احمد کے گھر میں بھی اسی قسم کی ایک واردات میں قیمتی مالیت کے طلای زیورات اور نقدی لیکر فرار ہوگئیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ نوسرباز عورتیں بھیک مانگتے ہوئے گھر میں داخل ہوئیں اور گھر میں موجود خاتون اور بچے کو ہیپناٹاز کرکے ڈھائی لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 6ہزار روپے نقدی اور قیمتی سامان لیکر فرار ہوگئیں ۔واقعہ کی رپورٹ ویمن پولیس تھانے میں درج کرادی گئی ہے پولیس نے شہریوں کو ایسے گروہ سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔