ہربھجن سنگھ بھی کورونا کا شکار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ہربھجن سنگھ نے بتایا کہ ’اُنہیں کورونا وائرس کی ہلکی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد اُنہوں نے ٹیسٹ کروایا جوکہ مثبت آگیا۔‘
I’ve tested positive for COVID with mild symptoms. I have quarantined myself at home and taking all the necessary precautions.
I would request those who came in contact with me to get themselves tested at the earliest. Please be safe and take care 🙏🙏— Harbhajan Turbanator (@harbhajan_singh) January 21, 2022
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ’میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں۔‘اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ان لوگوں سے درخواست کروں گا جو حالیہ دنوں میں مجھ سے ملے کہ وہ جلد از جلد اپنا ٹیسٹ کرائیں، براہِ کرم محفوظ رہیں اور خیال رکھیں۔‘