میں گاڑی میں جاتی ہوں تو مجھے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ خواتین اسکوٹیز اور رکشے چلاتی ہیں، مریم نوازشریف

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں گاڑی میں جاتی ہوں تو مجھے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ خواتین اسکوٹیز اور رکشے چلاتی ہیں، ایک طالبہ صبح یونیورسٹی جاتی اور شام کو کیب چلاتی ہے، وہ کہتی کیب اس لئے چلاتی ہوں کہ امن وامان کی صورتحال اچھی ہوگئی ہے، خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم میری ریڈ لائن ہیں۔
انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام چیمپئنز کو مبارکباد , باصلاحیت اور روشن مستقبل رکھنے والی نوجوان خواتین کو دیکھ کر بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ والدین کو بھی مبارکباد، جنہوں نے اپنی بیٹیوں پر یقین کیا اور ان کے خوابوں کی تکمیل میں ان کا ساتھ دیا۔ خاص طور پر ماؤں کو اپنی بیٹیوں کے لیے تالیاں بجاتے دیکھ کر میری آنکھیں نم اور دل فخر سے بھر گیا۔
ہر لڑکی کی اپنی کہانی ہے اور اس مقام تک پہنچنے کے پیچھے بہت محنت ہے۔
میری ذمہ داری ہے کہ خواتین کو ایسا محفوظ ماحول فراہم کروں جہاں وہ اپنی تعلیم، پیشہ ورانہ ترقی اور ذاتی زندگی کے لیے بلاخوف آگے بڑھ سکیں۔ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میری ریڈ لائن ہیں۔ مجھے خوشی ہوتی ہے جب پنجاب میں خواتین اسکوٹیز چلاتی، رکشے چلاتی اور مختلف شعبوں میں کام کرتی نظر آتی ہیں۔ ایک طالبہ کا یونیورسٹی کے بعد کیب چلانا اس اعتماد کی مثال ہے جو محفوظ ماحول سے پیدا ہوتا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف
— PMLN (@pmln_org) October 20, 2026
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ لڑکوں کے بڑے خوابوں کو ambition کہا جاتا ہے، لیکن جب لڑکیاں آگے بڑھنے کا عزم کریں تو انہیں کہا جاتا ہے اسے باقیوں کی کوئی فکر نہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ آپ خود پر یقین رکھیں اور کسی کو یہ نہ کہنے دیں کہ یہ کام آپ کے لیے نہیں۔
کامیابی کا تعلق جنس سے نہیں، محنت اور صلاحیت سے ہے۔ پروفیشنل زندگی کے ساتھ گھر کی ذمہ داریاں نبھانا مشکل ضرور ہے لیکن مسلسل محنت کا صلہ ضرور ملتا ہے۔ کبھی گھبرائیں نہیں، آپ سب کچھ کر سکتی ہیں۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ میری ذمہ داری ہے کہ خواتین کو ایسا محفوظ ماحول فراہم کروں جہاں وہ اپنی تعلیم، پیشہ ورانہ ترقی اور ذاتی زندگی کے لیے بلاخوف آگے بڑھ سکیں۔
خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میری ریڈ لائن ہیں۔ مجھے خوشی ہوتی ہے جب پنجاب میں خواتین اسکوٹیز چلاتی، رکشے چلاتی اور مختلف شعبوں میں کام کرتی نظر آتی ہیں۔ ایک طالبہ کا یونیورسٹی کے بعد کیب چلانا اس اعتماد کی مثال ہے جو محفوظ ماحول سے پیدا ہوتا ہے۔ اس نے کہا کہ میرے والدین کے مالی حالات اجازت نہیں دیتے کہ میں تعلیم حاصل کرسکوں، صبح یونیورسٹی جاتی ہوں اور شام کو کیب چلاتی ہوں، کیب اس لئے چلاتی ہوں کہ امن وامان کی صورتحال اچھی ہوگئی ہے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے اپنی دوستوں، ساتھی طالبات اور ایک دوسرے کی کامیابیوں کو اپنی کامیابی سے بڑھ کر سراہا۔ یہی رویہ آپ کو درست راستے پر لے کر جاتا ہے۔ پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونے کی سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ مجھے ہر روز بہت سی خواتین کو بااختیار بنانے، ان کے لیے آگے بڑھنے کے مواقع پیدا کرنے اور انہیں اپنے قدموں پر کھڑا ہونے میں مدد دینے کا موقع ملتا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ تعلیم سب سے بڑی برابری پیدا کرنے والی قوت ہے۔ یہ نہ صرف مالی پس منظر کی تفریق کم کرتی ہے بلکہ آپ کو یہ یقین بھی دیتی ہے کہ آپ کسی سے کم نہیں۔ زندگی میں چیلنجز ضرور آئیں گے، لیکن ایک وقت میں ایک مسئلے کو حل کرتے ہوئے قدم بہ قدم آگے بڑھیں، ان شاء اللہ منزل ملے گی۔ اپنی تعلیم کو صرف اپنی کامیابی تک محدود نہ رکھیں بلکہ اسے دوسری خواتین کو بااختیار بنانے کا ذریعہ بھی بنائیں۔
