بولان ڈاکوؤں کے حوالے، فارم 47 کی نااہل حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے: سردار یار محمد رند

قومی شاہراہ این 65 پر سرعام لوٹ مار اور افسران پر فائرنگ نے حکومتی رٹ کا جنازہ نکال دیا، عوام کا صبر لبریز ہو رہا ہے: چیف آف رند


سبی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) رند قبائل کے سربراہ سینئر سیاست دان چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بولان میں ڈاکو راج کسی صورت قبول نہیں کریں گے فارم 47کی نااہل حکومت میں ضلع کچھی( بولان ) کو ڈاکوؤں چوروں کے حوالے کردیا گیا جس کی وجہ سے کسی کی جان ومال تک محفوظ نہیں نااہل حکومتی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آتی ڈاکولیٹرے اپنی مرضی سے شریف شہریوں قومی شاہراہ پر سفر کرنے والے ٹرانسپورٹرز مسافروں کو دن میں لوٹ کر با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں صوبائی حکومت ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتے اور خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے عام شہریوں نیشنل ہائی وے پر سفر کرنے والے مسافروں اندرونی راستوں پرمسلسل لوٹ مار کے واقعات میں دن بدن اضافہ کے ساتھ ایس پی کچھی مرتضیٰ بھٹو کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ این 65پر ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز مسافرسفر کرتے ہیں جس سے لاکھوں افراد روزگار سے و ابستہ ہو کر ملک کو لاکھوں کی اامدنی فراہم کرتے ہیں ماضی کے برعکس آج سفر اس قابل نہیں رہا جس کی بڑی وجہ فارم 4کے زرلعے مسلط کردہ نمائندہ اور اس کے ہمنو ہے اگر یہاں حقیقی قیادت عوام کی نمائندگی کرتی تو کچھی سمیت قوقومی شاہراہ پر سفر کرنے والے سینکڑوں ٹرانسپوٹرز مسافر وں لوٹ مار سے محفوظ رہتے ہوئے اپنی زندگیاں احسن پرسکوں انداز سے بسر کرتے روزگارسے وابستہ رہتے اب ان کو مزید ایسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑ ے گا انہوں نے کہا کہ حکومت فوری اور ٹھوس بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر لوٹ مار کرنے والے کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں شروع کرکے ان افراد کو قانون کے کٹہرائے میں لاکھڑا کرکے عوام کی جان مال کی حفاظت کو یقینی بنائے اگر حکومت نے اب بھی لاپرائی غفلت کا مظاہرہ کیا تو عوام کا احساس ختم ہوسکتا ہے جس کی تمام زمے داری نااہل حکومت پر عائد ہوگی چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ رندقبائل کے جان مال کی حفاظت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے

WhatsApp
Get Alert