سہیل آفریدی، بابرسلیم سواتی اور جنید اکبر کے اغواء پر خاموشی ناقابلِ قبول ہے، شفیع جان


پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخواہ کے سابق وزیراطلاعات ، رہنماء پی ٹی آئی شفیع جان کا کہنا ہے کہ گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کرکے عوامی مینڈیٹ کی سنگین پامالی کی گئی، مسترد شدہ ٹولے کا مقصد دہشتگردی ختم کرنا نہیں پی ٹی آئی کو نشانہ بنانا ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں شفیع جان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ، اسپیکر بابر سلیم سواتی اور صوبائی صدر جنید اکبر کے اغواء پر خاموشی ناقابلِ قبول ہے! فوری طور پر ان کی موجودگی اور سلامتی واضح کی جائے۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجینسی عوامی مینڈیٹ اور جمہوری حق کی سنگین پامالی کی گئی ۔عوام کے ووٹ کو طاقت کے زور پر روندہ گیا ۔
خیبر پختونخوا کسی کی جاگیر نہیں؛ یہ عوام کا صوبہ ہے، اور اس کے مینڈیٹ پر طاقت کے ذریعے ڈاکا کسی صورت قبول نہیں۔
آج عوام کی جانب سے مسترد شدہ ٹولے کو طاقت کے ذریعے مسلط کیا گیا ہے ۔ جن کا مقصد دہشتگردی ختم کرنا نہیں تحریک انصاف کو نشانہ بنا نا ہے ۔
مراد سعید کے گھر پر چھاپے یا کارروائی کی اطلاعات انتہائی تشویش ناک ہیں۔ اختلافِ رائے کی بنیاد پر کسی سیاسی رہنما یا اس کے اہلِ خانہ کو ہراساں کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ گھروں کی حرمت، شہریوں کے بنیادی حقوق اور سیاسی آزادیوں کا احترام کیا جائے؛ سیاسی انتقام اب بند ھونا چاہیے۔
شفیع جان نے کہا کہ منتخب نمائندوں ، تحریک انصاف کے تنظیمی ساتھیوں ، آئی ڈی ایف کے ڈاکٹر صاحبان کی گمشدگی قانون کی حکمرانی پر سنگین سوال ہے؛ ان کی موجودگی اور سلامتی سے متعلق فوری وضاحت دی جائے۔

WhatsApp
Get Alert