طاقتور سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل،محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں موسم سے متعلق الرٹ جاری کر دیا، ایک اور طاقتور سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے، چمن شہر میں موسلا دھار بارش سے سردی بڑھ گئی ہے .

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہے کو ئٹہ کے علاوہ مستونگ، قلات، پشین،قلعہ عبدا للّٰہ و قلعہ سیف اللّٰہ سمیت دیگر مختلف علاقوں میں بھی مطلع ابرآلود ہے .

محکمہ موسمیات نے آج بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے جبکہ کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے جبکہ دیگر مختلف علاقوں میں بھی بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے .

آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق وادی کوئٹہ میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ قلات میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ژوب میں ایک، پنجگور میں پانچ ڈگری سینٹی گریڈ خضداراور سبی میں سات ، اورماڑہ میں 13، لسبیلہ میں 14ڈگری سینٹی گریڈ تربت میں 15 اور گوادر میں 18ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا ہے . اس کے علاوہ چمن، کوژک ٹاپ، شیلا باغ، قلعہ عبداللّٰہ ، ہرنائی، شاہرگ میں موسلادھار بارش کے سبب ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں