آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں ایک بار پھر رابطہ

(قدرت روزنامہ)ڈیڈ لاک ختم رابطے بحال، طویل عرصہ بعد آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان میں رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق بول نیوز نے ٹیلی فونک رابطے کی تفصیلات حاصل کرلیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو زرداری سے بات کرنے پر سابق صدر آصف زرداری کے معتمد خاص قیوم سومرو نے آمادہ کیا۔

قیوم سومرو مسلسل مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں تھے، کئی ملاقاتیں بھی کر چکے تھے۔

رابطے کے دوران آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کا جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے گلے شکوے بھی کیے۔

آصف زرداری نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مولانا فضل الرحمان کو مبارکباد دی۔

آصف زرداری نے کہاکہ اس کامیابی پر جلد آپ سے دعوت کھاؤں گا۔

مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ آپ کا اپنا گھر ہے جب چاہیں تشریف لائیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں کا الگ الگ کے بجائے مشترکہ لانگ مارچ کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

آصف زرداری کا موقف ہےکہ مشترکہ لانگ مارچ سے حکومت کو رخصت کرنے میں آسانی ہوگی۔

مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ ایسی باتوں کےلیے ملاقات ضروری ہے پی ڈی ایم سے بھی مشاورت کرینگے۔

اس دوران مولانا نے معنی خیز جملہ بولا کہ آپ ہم پر کسی نہ کسی انداز میں مہربانیاں کرتے رہتے ہیں۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہاکہ حکومت گرانے کےلیے آپ کا ساتھ ضروری ہے۔

واضح رہےکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان اس سے قبل آخری رابطہ زرداری کے نانا بننے پر ہوا تھا۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ نےروڈا ایریا میں اراضی کی غیر قانونی خریدوفروخت روکنے کا حکم دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے متعلق…

3 hours ago

سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے ، ڈاکٹر ذاکر نائیک

کراچی(قدرت روزنامہ) ممتاز مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے سوشل…

3 hours ago

عوام کو سوچنے کی دعوت دیتی ہوں ملک صرف مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہی ترقی کرتاہے: مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے…

3 hours ago

خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف منسٹر ہمت کارڈ لانچ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ  )خاص افراد کیلئے خاص تحفہ،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریکارڈ وقت میں چیف…

3 hours ago

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی گرانٹ منظور کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نےوزارت دفاع کیلئے45 ارب روپے کی…

4 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر احتجاج…

4 hours ago