سندھ میں گیس تیزی سےکم ہورہی ہے، حماداظہر

(قدرت روزنامہ)حماداظہر کا کہنا ہےکہ قدرتی گیس ہرسال 9 فیصد کم ہورہی ہے .  

وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ صنعتوں کی کوشش ہےحکم امتناع جاری رہےتاکہ سیزن نکل جائے،سندھ ہائیکورٹ سےاسٹےآرڈختم کرنےکی استدعاکریں گے .

حماداظہر نے کہاکہ سندھ گیس میں ایکسپورٹ سےامپورٹ کی طرف جانےوالاہے، پورے پاکستان میں سندھ میں گیس تیزی سےکم ہورہی ہے،کراچی کا99فیصدسسٹم گیس پرچلتاہے .

انہوں نے مزید کہاکہ ایل این جی قدرتی گیس کےمقابلےمیں 10 فیصد مہنگی ہے،صنعتوں کی گیس بندش پرانڈسٹریزنےاسٹےآرڈرلےلیا، گھریلوصارفین کی ضرورت پوری کرنےکیلئےانڈسٹریزکی گیس بندکی .

حکومت گرمی میں بجلی اور سردیوں میں گیس نہیں دیتی

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گزشتہ روز کہا کہ حکومت گرمی میں بجلی اور سردیوں میں گیس نہیں دیتی .

 مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ منی بجٹ منظور ہوتے ہی بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا ، حکومت نے ہر چیز میں عوام کا استحصال کیا ،ملک میں مہنگائی بھی سنگین ہوتی جارہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں