آج کی بریفنگ کے بعد پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ حکومت کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، عامر الیاس رانا
ایک میسج آیا تھاکہ جن کو جانا ہے وہ ایران چلے جائیں، اب جو سیاستدان ، افغانستان اور طالبان کی گفتگو کرتے ہیں وہ افغانستان چلے جائیں، پاکستان میں صرف پاکستان کی سیاست ہوگی، سینئر صحافی کی گفتگو

لاہور(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ آج کی بریفنگ کے بعد پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ حکومت کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، ایک میسج آیا تھاکہ جن کو جانا ہے وہ ایران چلے جائیں، اب جو سیاستدان ، افغانستان اور طالبان کی گفتگو کرتے ہیں وہ افغانستان چلے جائیں۔ ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے جو بات تھی آج کی ایپکس بریفنگ کے بعد پی ٹی آئی کی کے پی حکومت کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے، یہ بات میں بریفنگ کے حساب سے کررہا ہوں، پھر ہمارے ہاں جو سیاستدان ، افغانستان اور طالبان گفتگو کرتے ہیں، وہ ایک میسج آیا تھا ناں؟ کہ جن کو جانا ہے وہ ایران چلے جائیں، اسی طرح اب افغانستان چلے جائیں،پاکستان میں جس نے سیاست کرنی ہے وہ صرف پاکستان کی سیاست کرے۔
آج کی بریفنگ کے بعد پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ حکومت کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، عامر الیاس رانا
— Sanaullah Nagra🇵🇰 (@sana1nagra) October 22, 2026
یہ چیزآپ کو آنے والے دنوں میں واضح ہوتی دکھائی دے گی۔ ایپکس کمیٹی اجلاس میں یہ بات بھی طے کی گئی ہے کہ 6 سے 8 مہینوں میں خیبرپختونخواہ میں امن وامان کی صورتحال کو ہرحال میں ٹھیک کرنا ہے، اس گورننس کا یہ سسٹم ہر صورت میں ٹھیک ہوگا۔
چیف سیکرٹری نے وفاقی اور صوبائی محکموں کے حوالے سے ایک بریفنگ دی کہ ہم ترقیاتی منصوبے بنائیں گے۔
یہ معمول کی بریفنگ تھی، اس کو میں ریٹنگ نہیں دیتا، بیوروکریسی میں بھی اکھاڑپچھاڑ کی جائے گی جو کہ کرنی پڑے گی۔وہاں صورتحال بڑی خراب ہے صرف 12اضلاع کی صورتحال نہیں، 12اضلاع تو دہشتگردی کے حوالے سے ہیں۔خیبرپختونخواہ کی مجموعی طور پر یہ بات سرایت کرچکی تھی کہ صرف بیانیہ بیچنا ہے، کام نہیں کرنا، ادھر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوگا اور اس طرف سرجیکل آپریشن ہوگا۔
اب ہمیں دیکھنا یہ ہوگا کہ مولانا فضل الرحمان، محمود خان اچکزئی ، یہ سب کیا اپنی رائے دیتے ہیں، محمود خان اچکزئی کو 1992 سے ایک ہی تقریردیکھ رہا ہوں، کیونکہ ان کا زور پختونستان ، افغانستان پر ہوتا ہے۔ لیکن پی ٹی آئی کی سیاسی مشکلات میں بہت زیادہ اضافہ ہوگا۔
