بادلوں کی نئے اورطاقتور سپیل کی پاکستان میں انٹری۔۔کتنے دن تک بارف و بارش کا کھیل جاری رہےگا؟خبردار کردیاگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ملک کے اکثر علاقوں میں آج سے بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گا، بالائی علاقوںمیں برفباری کا بھی امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں نے آج سے بارشوں کے سپیل کے آغاز کی پیشگوئی کی ہے، اسلام آباد، راولپنڈی ،لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ بلوچستان میں بھی بارش اوربالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔