ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کی سڈنی میں AOFOG ایشیا اوشیانا کانگریس 2026 میں شرکت، خواتین کی صحت اور محفوظ زچگی پر پاکستان کی نمائندگی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان سے تعلق رکھنے والی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ صدیقہ نے سڈنی، آسٹریلیا میں منعقدہ AOFOG ایشیا اوشیانا کانگریس 2026 میں پاکستان، سوسائٹی آف آبسٹیٹریشینز اینڈ گائناکالوجسٹس آف پاکستان (SOGP) اور FIGO کی نمائندگی کرتے ہوئے کانگریس کے سائنسی سیشن میں خاندانی منصوبہ بندی، مانع حمل طریقوں اور زچگی کے دوران اموات میں کمی اور طبی سہولیات کے معیار میں بہتری اور محفوظ زچگی کی اہمیت پر مکالمہ پیش کیا اور حکومت بلوچستان کی جانب سے صحت کے شعبے میں اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دی جسکو شرکا نے سراہا۔



انہوں نے AOFOG کونسل کے اجلاس اور انتخابی عمل میں شرکت کرتے ہوئے خواتین کی صحت کے فروغ اور پاکستان کی عالمی سطح پر مؤثر نمائندگی کے عزم کا بھئ اظہار کیا۔

WhatsApp
Get Alert