خیبرپختونخواہ میں اگرعوام کو امن وامان اور روزگار مل گیا تو پی ٹی آئی ووٹ بینک کو ڈینٹ پڑے گا، عاصمہ شیرازی


لاہور (قدرت روزنامہ) سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں اگرعوام کو امن وامان اور روزگار مل گیا تو پی ٹی آئی ووٹ بینک کو ڈینٹ پڑے گا، لیکن اگر یہ سب کچھ نہ ملا تو ان کو مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں کہا کہ خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کے راستے کٹھن ہوتے نظر آرہے ہیں، اگر تین مہینوں میں ریاست نے جو وعدے کئے ہیں ان پر عملدرآمد ہوتا ہے ، وہاں پر خوشحالی ترقی آتی ہے ، کے پی کا بڑا مسئلہ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہے، اب کہا جارہا ہے کہ پنجاب سے گندم کی ترسیل کو بھی بلاروک ٹوک جاری رکھا جائے گا۔
وہاں پر سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں اضافے کی ضرورت ہے، اگر تین مہینوں میں یہ سب کچھ ہوجاتا ہے اور وہاں بلدیاتی انتخابات کئے جاتے ہیں، تو لوگوں کی اس میں شرکت ہوگی اور نوجوان قیادت کو سامنے آنے کا موقع ملے گا۔

پی ٹی آئی کیلئے وہاں پر مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، وہ کے پی میں اپنی حکومت گنوا بیٹھے ہیں، خیبرپختونخواہ میں جو لوگ تحریک انصاف کیلئے سڑکوں پر نہیں نکلے، احتجاج کیلئے نہیں آئے ، اس کی بڑی وجہ لوگ وہاں پر امن وامان اور روزگار اور گڈگورننس چاہتے ہیں ،اگر لوگوں کو امن وامان اور روزگار مل گیا تو پی ٹی آئی کے ووٹ بینک کو ڈینٹ پڑے گا، اگر عوام کو امن وامان اور روزگارنہ ملا تو ان کو مزید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا، اور خیبرپختونخواہ کو پی ٹی آئی کا سیاسی گڑھ کہا جاتا ہے اس کو بھی سیاسی طور پر نقصان پہنچ سکتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert