عمرانی اقتدار تباہی اور انتقام کےسوا کچھ نہیں، سعد رفیق

لاہور (قدرت روزنامہ)خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہےکہ عمرانی اقتدارتباہی ،نااہلی ،اغیارکے سامنےسرنڈر،اقربا پروری ،انتقام اور لوٹ مار کےسوا کچھ نہیں۔مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ حکمرانوں کا واحد مقصد اپنے ناجائز اقتدارکوطول دینا ہے، ان کےتمام اقدامات ،قوانین ، بیانیے آمرانہ شاطرانہ اورمنافقانہ ہیں۔


مسلم لیگی رہنما نے ٹوئٹ میں مزید کہاکہ حکمران ٹولے کاہدف سازش اور جھوٹ کے ذریعے اقتدارپرقابض رہنا ہے۔