پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں کی گئی بلکہ قیمت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ ڈیزل فی لیٹر 1 روپے 64 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت 377 روپے 71 پیسے برقرار اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 393 روپے 66 پیسے مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
دوسری ایک رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پانچ ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب برقرار ہیں جبکہ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے تسلسل اور عالمی توانائی کی فراہمی متاثر ہونے کے خدشات نے قیمتوں کو سہارا دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعے کو ایشیائی کاروباری اوقات کے آغاز پر عالمی معیار کے برینٹ خام تیل کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے بعد 112.96 ڈالر فی بیرل رہی۔
جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 0.3 فیصد گھٹ کر 98.12 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔معمولی کمی کے باوجود تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں۔
