کورونا پیکج کے 1240 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے جواب مانگ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کوویڈ 19 کے حوالے سے ملنے والی غیر ملکی امداد کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے ویکسین کی خریداری کے حوالے سے وزارتِ قومی صحت اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے ان کیمرہ بریفنگ طلب کرلی۔رانا تنویر حسین کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ کورونا کے دوران اچھا کام ہوا ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کورونا کے دوران اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے محکمہ صحت کے کورونا کے دوران اپنائے گئے ماڈل کی ڈبلیو ایچ او نے بھی تعریف کی ہے مگر 1200 ارب روپے کہاں کہاں لگے؟ اس کا ضرور پوچھیں گے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو بریفنگ کے دوران وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکرٹری نے بتایا کہ ویکسین کی خریداری کے لیے 350ملین ڈالر دیئے گئے اور کورونا پیکیج کے 1240ارب روپے میں کوئی غیر ملکی معاونت شامل نہیں ہے، کورونا پیکیج کے 358ارب روپے بقایا پڑے ہیں جوویکسین کی خریداری کے لیے استعمال ہوں گے۔

کمیٹی نے آڈٹ اعتراضات کے حوالے سے مین اور سب کمیٹیوں کے جانب سے طلب کیے جانے والی رپورٹس کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔یہ سوال پہلی بار نہیں کیا جا رہا بلکہ گزشتہ برس کے آخر میں بھی کورونا کی مد میں ملنے والی غیر ملکی امداد کے مصرف کے بارے میں جاننے کے لیے باتیں ہونا شروع ہو گئی تھیں جبکہ اس سے قبل ڈیم فنڈ کی مد میں اکٹھی ہونے والی رقم کے استعمال کے لیے بھی سوال اٹھائے جاتے ہیں کہ پاکستان میں ڈیم بنانے کے حوالے سے عوام سے جو پیسے جمع کیے گئے تھے وہ کہاں خرچ کیے گئے۔جبکہ اب کورونا فنڈ کی رقم کے حوالے سے بھی اسی قسم کے سوالات سامنے آ رہے ہیں۔

Recent Posts

وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

یقینی بنایا جائے کہ ایس سی او سمٹ کے دوران احتجاج اور لاک ڈاؤن کی…

26 mins ago

یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ)یوٹیوب صارفین کیلئے ایک بڑی اپڈیٹ سامنے آئی ہے جس میں یوٹیوب نے اپنے…

35 mins ago

مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہاہے، حافظ نعیم

لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ مارشل لا…

47 mins ago

وزیراعلی کے پی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء ونگ…

57 mins ago

پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ…

1 hour ago

لاہور میں سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ کے قریب سے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ، وکلا…

1 hour ago