پاکستان کا5.37 فیصد شرح نموحاصل کرنا بڑی کامیابی،وزیراعظم، ٹویٹ نہیں نالائقی کا ماتم کرنا چاہئیے،مریم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا5.37 فیصد شرح نموحاصل کرنا بڑی کامیابی،وزیراعظم، ٹویٹ نہیں نالائقی کا ماتم کرنا چاہئیے،مریموزیراعظم عمران خان نے مالی سال 2020-21میں مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو 5اعشاریہ 37 فیصد حاصل کرنے پر حکومت کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی اقتصادی اصلاحات کی کامیابی کو عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا جارہا ہے ، عالمی جریدے بلوم برگ کا بھی کہنا ہے کہ پاکستان بڑھتی ہوئی شرح نمو کا تسلسل جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ اس شرح نمو کی بدولت روزگار کے مواقع پیدا ہوئے اور فی کس آمدنی میں اضافہ ہوا۔


اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ جی ڈی پی کی شرح نموملازمتوں کی تخلیق اور فی کس آمدن میں اضافے کا باعث بنی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی اصلاحات کامیاب رہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پیش گوئی کی گئی ہے کہ پاکستان اعلیٰ اقتصادی ترقی اور روزگار کی سطح کو برقرار رکھے گا۔واضح رہے کہ تجارت اور زراعت میں اضافے کے باعث پاکستان کی ترقی کی رفتار تیز ،مالی سال 2021ء میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 5اعشاریہ 37 فیصد رہی۔
معاشی اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح 5اعشاریہ 37 فیصد رہی ہےجبکہ صنعت وزراعت میں 7اعشاریہ 8 فیصد گروتھ ہوئی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیرحماد اظہر کاکہنا ہے کہ سابقہ حکومت ایکسپورٹس میں خاطرخواہ اضافہ نہ کرسکی، ہم نے تیسرے مالی سال اتنی گروتھ حاصل کرلی ہے۔ملکی معاشی گروتھ وسیع بنیاد پر ہوئی ہے، اگلے 10 سال میں نوکریاں پیدا کرنے کا تناسب اعلیٰ سطح پر ہوگا۔
‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے جی ڈی پی گروتھ بڑھنے کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران صاحب قوم کے ساتھ پھر ٹویٹ کے ڈرامے ،مالی سال 2018 میں جی ڈی پی گروتھ 6.1 تھی ، آپ نے منفی اور اب 5.57 پے ٹویٹ نہیں نالائقی کا ماتم کرنا چاہئیے ‏ملک میں مہنگائی بے روزگاری اور غربت سے عوام مر رہی ہے اور آپ بے شرمی اور ڈھٹائی سے ٹویٹ کر رہے ہیں ملکی تاریخ کے بلند ترین پچاس ارب کے قرضے لینے پہ بھی ٹویٹ کر دیتے تین سال میں ساٹھ لاکھ لوگوں کے بے روزگار ہونے پہ بھی ٹویٹ کر دیتے ‏تین سال میں دو کڑوڑ سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر کے نیچے دھکیل دینے کا بھی ٹویٹ کر دیتے
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ تاریخی مالیاتی خسارہ 4400 ارب پہ پہنچ رہا ہے اُس کا بھی ٹویٹ کر دیتے ،مہنگائی 22 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، اس کا ٹویٹ بھی کردیتے؟ ‏مہنگائی کی بدترین سطح، بجلی گیس اور دوائی کے نرخ بھی ٹویٹ کردیتے عمران صاحب تین سال میں پٹرول کی قیمت میں 55 روپے زائد کا اضافہ ہوا، اس پر بھی ایک ٹویٹ کر دیتے بلند ترین ملکی تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر پہ پہنچ گیا ہے اُس کا بھی ٹویٹ کر دیتے ‏تین سال میں ڈالر کی قیمت 123 سے 184 روپے پر لیجانے کے کارنامے کا بھی کوئی ذکر کردیتے ؟ ملک میں یوریا کھاد کے لئے دھکے کھاتے کسانوں کی پرسان حالی کا بھی کوئی اعلان کرتے؟ DAP کی قیمت ساڑھے تین سالوں میں 2400 سے 9700 ہوگئی اِس پہ بھی ٹویٹ کر دیتے ‏یوریا 1200 سے 2800 لینے کے لئے کسانوں کو جو دھکے پڑھ رہے ہیں اُس کا بھی ٹویٹ کر دیتے 40 ارب وفاق اور ڈیڈھ ارب خیبر پختونخوا میں کووڈ فنڈ سے چوری کرنے کے بعد آج کی اپنے مافیا کو مبارکباد ہی بنتی ہی ‏چینی میں 550 ارب ، آٹے میں 1200 ارب دوائی میں 600 ارب اور بی آر ٹی میں 75 ارب کی چوری کا بھی ٹویٹ کرتے بجلی اور گیس میں 500 ارب کے عوام کے جیب پہ ڈاکے کی بھی ٹویٹ کرتے ‏بچوں کے دودھ اور کھانے پینے کی بنیادی اشیاءپر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی شرح کرنے کا کارنامہ بھی بیان کردیتے؟ عمران صاحب اور ان کے مافیاز کی آمدن بڑھ گئی ہے تو وہ سمجھتے ہیں کہ پوری قوم کی آمدن بڑھ گئی ہے