اسلام آباد یونائیٹڈ نے پریس کانفرنس ملتوی کیوں کی ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی پری ٹورنامنٹ پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی عدم دستیابی پر پریس کانفرنس ری شیڈول کی گئی ہے۔
ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی پریس کانفرنس اب اتوار کو ہوگی۔