آج بھی جو صحافی زندہ ہیں وہ شکر ادا کریں، روز شکرانے کے نفل پڑھنے چاہیئے کہ آج کا دن گزر گیا، عاصمہ شیرازی
وہ معاشی بقاء، ذہنی اخلاقی یا آپ کی زندگی کی جنگ ہو، یہ روز کا خود سے عہد ہے کہ کل کا سورج نکلے گا یا نہیں، کم از کم میں تو تیار ہو کر جاتی ہوں کہ آج کا دن ہے یا نہیں ہے۔ سینئر صحافی کی تقریب میں گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینئر صحافی، ٹی وی اینکر عاصمہ شیرازی کا کہنا ہے کہ آج بھی جو صحافی زندہ ہیں وہ شکر ادا کریں، روز شکرانے کے نفل پڑھنے چاہیئے کہ آج کا دن گزر گیا، وہ معاشی بقاء، ذہنی اخلاقی یا آپ کی زندگی کی جنگ ہو، یہ روز کا خود سے عہد ہے کہ کل کا سورج نکلے گا یا نہیں، کم از کم میں تو تیار ہو کر جاتی ہوں کہ آج کا دن ہے یا نہیں ہے۔
انہوں نے ایک تقریب ’ میڈیا انڈر دی شیڈو آف دی ڈیتھ ‘ کے عنوان سے خطاب کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ ہمارے قلم نے مارشل لاؤں میں لکھنا سیکھا ہے ۔ مگر ہمارے قلم نے فسطائیت اور سماجی فسطائیت میں لکھنا نہیں سیکھا۔ہمارے قلم کو فسطائیت اور سماجی فسطائیت میں کیسے بچنا ہے یہ سب سے بڑا چیلنج ہے، کم از کم میں تو یہ چیلنج لے چکی ہوں، مقبول رائے (Popular Opinion ) کے خلاف ہونا بھی سیکھنا چاہیے کہ ہمیشہ تالی کے لیے بات نہیں ہوتی کبھی کبھی گالی کے لیے بھی بات کر لینی چاہیے۔
آج بھی جو صحافی زندہ ہیں وہ شکر ادا کریں کہ وہ زندہ ہیں ۔۔مگر ہمیں روز شکرانے کے نفل پڑھنے چاہیے کہ آج کا دن گزر گیا ۔۔کم از کم میں تو تیار ہو کر جاتی ہوں کہ آج کا دن ہے یا نہیں ہے ۔۔
۔۔عاصمہ شیرازی
@asmashirazi https://t.co/AzZ364Bk5D— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 24, 2026
آج بھی جو صحافی زندہ ہیں وہ شکر ادا کریں کہ وہ زندہ ہیں، مگر ہمیں روز شکرانے کے نفل پڑھنے چاہیے کہ آج کا دن گزر گیا۔ وہ معاشی بقاء کی جنگ ہو، ذہنی اخلاقی یا وہ آپ کی زندگی جنگ ہو، یہ روز کا خود سے عہد ہے کہ گھر سے جانے کے بعد کل کا سورج نکلے گا یا نہیں، کم از کم میں تو تیار ہو کر جاتی ہوں کہ آج کا دن ہے یا نہیں ہے۔
آج ارشد شریف کے قتل کے اوپر بات کر رہے ہیں ۔ ارشد شریف کے ساتھ جو ظلم ہوا ہے، اس ظلم کے کردار یہیں ہمارے ارد گرد کہیں نا کہیں کچھ چھپے ہوئے ہیں اور کچھ ظاہر ہیں۔
عاصمہ شیرازی نے ایک سوال پر کہا کہ فیصل واوڈا بہت طاقتور شخصیت ہیں، قومی اثاثہ بھی ہیں، تو کم از کم ہم فیصل واوڈا سے سوال تو کر سکتے ہیں، باقیوں سے تو ہم سوال بھی نہیں کر سکتے۔
تو فیصل واوڈا بہانہ ہے اور طاقتور نشانہ ہے۔ تو ہم ان سے سوال پوچھتے ہیں کیونکہ ان کے پاس خبریں ہوتی ہیں۔
پھر اس کا جواب ہم گورنمنٹ سے بھی لیتے ہیں کیونکہ وہ تو گورنمنٹ نہیں وہ تو مقتدرہ ہے، اور وہ دعوی کرتے ہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کے قریب ہیں ۔یہ درست بات ہے کہ بوٹ سارے چاٹتے ہونگے لیکن وہ اظہار نہیں کرتے لیکن وہ اظہار بھی کر دیتے ہیں کہ میں بہت قریب ہوں، یہ انکا پلس پوائنٹ ہے۔ اور وہ خبر کا سورس بن جاتے ہیں، پہلے شیخ رشید تھے اب فیصل واوڈا ہیں۔
