رنگ روڈ پر جرمانوں کی شرح میں کئی گنا اضافہ کر دیاگیا

بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر5ہزار،غلط اوورٹیکنگ پر کار پر 5ہزار جرمانہ عائد ہوگا موٹر سائیکل کے داخلے پر 5,000 روپے ،پیدل سڑک عبور کرنے پر جرمانہ 200 سے بڑھا کر 1,000 روپے کر دیا گیا


لاہور(قدرت روزنامہ)رنگ روڈ پر جرمانوں کی شرح میں کئی گنا اضافہ کر دیاگیا ۔لاہور رنگ روڈ پربغیر لائسنس ڈرائیونگ پر جرمانہ 500 سے بڑھا کر 5,000 روپے کر دیا گیا،اس طرح غلط اوورٹیکنگ پر کار کو5ہزار جبکہ 2,000 سی سی سے زائد گاڑیوں کو 10ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔غلط لین استعمال کرنے پر 2ہزار اور ون وے انٹری پر5ہزار روپے جرمانہ مقررکیاگیاہے،دھواں چھوڑنے والی کار پر 4ہزار اور کمرشل گاڑی پر5ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
اوورلوڈنگ پر جرمانہ 2ہزار سے بڑھا کر7ہزار روپے کر دیا گیاہے،اسی طرح غلط پارکنگ پر جرمانہ1 ہزار سے بڑھا کر 2ہزار روپے مقررکیاگیاہے،کم عمر ڈرائیونگ پر 10ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ بلیک پیپر کے استعمال اور غیر نمونہ یا بغیر نمبر پلیٹ پر5ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔
رنگ روڈ پر موٹر سائیکل کے داخلے پر5ہزر روپے جرمانہ مقررکردیاگیاہے،پیدل رنگ روڈ عبور کرنے پر جرمانہ 200 سے بڑھا کر1ہزار روپے کر دیا گیاہے،رنگ روڈ پر جانور لانے کی صورت میں مالک کو 5ہزار روپے جرمانہ ہوگا جبکہ اوور سپیڈنگ پر2ہزار سی سی تک گاڑیوں کو5ہزار اور اس سے زائد گاڑیوں کو10ہزار جرمانہ ہوگا۔
رنگ روڈ پردورانِ ڈرائیونگ موبائل استعمال اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر 500 کی بجائے 3ہزار جرمانہ مقررکیاگیاہے،انڈر ایج ڈرائیونگ پر 10,000 روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert