رائے ونڈ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام کی چیخیں نکل گئیں

گیس کی 600روپے فی کلو تک سرعام فروخت جاری، انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان


رائے ونڈ(قدرت روزنامہ)رائے ونڈ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، شہر میں ایل پی جی 600روپے فی کلو تک کے حساب سے سرعام فروخت ہو رہی ہے جس پر انتظامیہ کی خاموشی معنی خیز ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت میں کمی کے دعووں کے باوجود رائے ونڈ میں دکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں۔
غریب مزدور طبقہ جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، ایل پی جی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ 250سے 280روپے فی کلو ہے مگر رائے ونڈ میں 600روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ متعدد بار ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شکایات کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔سماجی و عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر لاہور اور اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ سے فوری نوٹس لے کر گرانفروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

WhatsApp
Get Alert