دبئی: غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 400 درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

دبئی(قدرت روزنامہ)دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 30 ہزار پاکستانی روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔
دبئی پولیس نے سڑک حادثات کی روک تھام کے لیے پیدل چلنے والوں کیلئے خصوصی آگاہی مہم شروع کردی ہے۔
دبئی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ کراسنگ کی بجائے کسی دوسری جگہ سے سڑک پار کرنے سے خبردار بھی کیا ہے۔
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ پیدل چلنے والے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کریں گے تو 400 درہم یعنی 30 ہزار پاکستانی روپے جرمانہ ہوسکتا ہے۔
