سوشل میڈیا پر مونچھوں کے ساتھ پیدا ہونے والے نومولود کی ویڈیو وائرل

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر مونچھوں کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک بہت ہی پیارے اور صحت مند بچے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
یہ ویڈیو وائرل ہونے کی وجہ بچے کی صحت یا اس کا مسکراتا چہرا نہیں بلکہ مونچھیں ہیں۔
ایک بچہ مونچھوں کے ساتھ پیدا ہوا جس دیکھنے والا ہر سوشل میڈیا صارف حیران ہے۔
بچے کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں، کوئی بچے کو دیکھ کر حیران ہے تو کسی نے اس ویڈیو کو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو قرار دیا ہے۔
تاہم اس ویڈیو سے یہ معلوم نہ ہوسکا ہے اس بچے کی پیدائش کس ملک میں ہوئی ہے اور یہ کس ملک کی شہریت رکھتا ہے۔
