جو آزادی اور سکون اکیلے پن میں ہے وہ شادی میں نہیں

لاہور(قدرت روزنامہ) اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ انسان کو جو آزادی، تخلیقی صلاحیتوں کا وقت اور سکون شادی کے بغیر میسر ہے، وہ شادی میں نہیں۔ کبریٰ خان نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ سے بہت انسپائر ہیں، ان کی والدہ ان کے گھر کی سپر ہیرو ہیں، جنہوں نے ان سمیت تمام افراد کی بہتر پرورش کی۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ جب وہ کم عمر تھیں تو ان کے والد میں (dementia) کے مرض کی تشخیص ہوئی، جو دماغی خلل کا ایک مرض ہے، جس کے بعد ان کی والدہ نے گھر کو سنبھالا۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں کبریٰ خان نے بتایا کہ ان کا پہلا ڈراما سنگ مر مر تھا اور انہیں اپنے پہلے ڈرامے سمیت ’الف‘ کی اداکاری بہت اچھی لگتی ہے جب کہ وہ مستقل طور پر اداکاری ہی کرنا چاہتی ہیں لیکن موقع ملنے پر وہ ہدایت کاری میں بھی قسمت آزمائیں گی۔

کبریٰ خان نے بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق ملتان کے نواحی علاقے سے ہے، اس لیے وہ اکثر وہاں جایا کرتی ہیں اور ساتھ ہی وہاں موجود مزارات پر بھی حاضری دیتی ہیں۔

اداکارہ کے مطابق اگرچہ وہ مزارات پر جاتی ہیں مگر وہاں وہ دعائیں اور منتیں نہیں مانگتیں بس وہ صوفیہ اکرام کی عزت و احترام کے لیے وہاں جاتی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کبریٰ خان نے انکشاف کیا کہ انہیں 2019 کے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں ہانیہ کے کردار کی پیش کش ہوئی تھی لیکن انہوں نے کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔اداکارہ کے مطابق اس وقت انہوں نے اداکاری سے وقفہ لے رکھا تھا اور انہیں مذکورہ کردار کوئی خاص نہیں لگا، اس لیے انہوں نے معذرت کی اور انہیں اس بات پر کوئی پچھتاوا نہیں۔
پروگرام کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ ان کے گوہر رشید کے ساتھ صرف دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں بہترین دوست ہیں۔شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ انسان کو اس وقت ہی شادی کرنی چاہیے جب انسان ترقی اور خود مختاری میں بہت مضبوط بن چکا ہو۔اداکارہ نے واضح کیا کہ انہیں ان کی والدہ بتاتی ہیں کہ عمارت اس وقت ہی مضبوط اور پائیدار بنتی ہے جب اس کی بنیاد مضبوط ہو، اس لیے انسان کو پہلے خود کو مضبوط کرنا چاہیے، اس کے بعد وہ کسی دوسرے کو اپنی زندگی میں شریک کرے۔
کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ جو سکون، آزادی اور تخلیقی صلاحیتیں شادی کے بغیر آتی ہیں وہ شادی کے بعد نہیں آتیں، اس لیے ابھی وہ اپنے کیریئر بنانے اور اپنی ذات کو مضبوط بنانے میں مصروف ہیں، جب وہ ذاتی طور پر بہت مضبوط بن جائیں گی، تب شادی کے بارے میں سوچیں گی۔

Recent Posts

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

9 mins ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

11 mins ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

23 mins ago

مہوش حیات کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے؟ انٹرویو وائرل

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

41 mins ago

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

47 mins ago

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

1 hour ago