کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، این سی او سی نے مساجد اور عبادت گاہوں کیلئے ضروری کورونا پروٹو کولز کے نفاذکا اعلان کر دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر اہم اور بڑے فیصلے کر لیے ہیں اور مساجد ، عبادت گاہوں کیلئے ضروری کورونا پروٹوکولز کے نفاذ کا اعلان کر دیاہے .
تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے اجلاس میں کورونا وائرس کی تفصیلی صورتحال کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا گیا کہ عبادت گاہوں میں مکمل ویکسی نیٹڈافرادکونمازکی اجازت ہوگی، نمازیوں کیلئےماسک پہننالازمی ہو گا،مساجد،عبادت گاہوں سےقالین ہٹانےکی ہدایت کر دی گئی ہےنمازیوں کےدرمیان 6فٹ سماجی فاصلہ رکھنالازمی ہو گا ،بزرگ اوربیمارافرادگھرپرنمازپڑھیں، نمازی وضوگھرپرکرکےمساجدجائیں .
این سی او سی کا کہناتھا کہ نمازی ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور سینٹائز کریں ، وینٹی لیشن کیلئے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں ، جمعے کی نماز کا خطبہ مختصر رکھا جائے .
. .