پریانکا چوپڑا کے ماں بننے کے اعلان پر حال ہی میں شادی کرنیوالی اداکارہ کترینہ کیف بھی میدان میں آگئیں

لاہور(قدرت روزنامہ) اداکارہ پریانکا چوپڑا کے سروگیسی کے ذریعے ماں بننے کے اعلان کے بعد حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی کترینہ کیف بھی خاموش نہ رہ سکیں اور ساتھی اداکارہ کو مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ہاکی ووڈ اداکار اور گلوکار نک جونسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر  ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ “ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہم سروگیسی کے ذریعے اپنے بچے کو  خوش آمدید  کہہ چکے ہیں ، ہم سب سے نہایت احترام سے کہتے ہیں کہ ہمارے اس خاص وقت میں ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے تا کہ ہم اپنے خاندان پر توجہ دے سکیں”.

اس پوسٹ کے بعد تمام سوشل میڈیا احباب کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا جس میں کترینہ کیف نے بھی اس پوسٹ پر کمنٹ کیا اور لکھا کہ ” بہت مبارک ہو اور ساتھ ہی دل کا نشان بنایا “۔

اگر کام کی بات کی جائے تو اداکارہ پریانکا چوپڑا ،کترینہ کیف ،عالیہ بھٹ کے ساتھ ایک نئی فلم “جی لے ذرا” میں نظر آنے والی ہیں۔