کراچی: گرد آلود ہواؤں میں ماسک لازمی پہنیں، بلا ضرورت باہر نہ نکلیں
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں گرد آلود ہواؤں کا راج ہے، ماہرینِ صحت نے خبردار کر دیا کہ گرد آلود ہوائیں ناک، کان اور حلق کی بیماریوں کے ساتھ سانس کی تکلیف، نزلہ، کھانسی سمیت کورونا وائرس بڑھانے کا سبب بن سکتی ہیں لہٰذا موجودہ موسم میں ماسک لازمی پہنیں، بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔
ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ گردآلود ہوائیں پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، موجودہ موسم میں ماسک لازمی پہنا جائے۔
ماہرینِ صحت کے مطابق ماسک سے جہاں کورونا سے بچ سکتے ہیں وہیں، آلودہ ذرات ناک اور منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہونے سے رک جائیں گے۔ماہرینِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ موسم میں بچوں، بزرگوں اور حاملہ خواتین کو خاص احتیاط کرنے کی ضرورت ہے، لوگ بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں۔