ڈرامے سے نکالے جانے پر بہت خوش ہوئی تھی: حبا بخاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حبا بخاری نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ایک ڈرامے سے نکال دیا گیا تھا جس پر اُنہیں بہت خوشی ہوئی تھی۔حبا بخاری نے ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی نجی زندگی اور کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
دورانِ انٹرویو میزبان نے حبا بخاری سے سوال کیا کہ ’کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے کوئی پراجیکٹ سائن کرلیا ہو لیکن شوٹنگ کے دوران آپ کو اپنے فیصلے پر افسوس ہوا ہو؟‘
میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے حبا بخاری نے کہا کہ ’جی ہاں! میرے ساتھ ایسا ہوچکا ہے، میں نے پراجیکٹ سائن کرلیا تھا اور میں بعد میں پچھتا رہی تھی۔‘حبا بخاری نے کہا کہ ’اس وقت کچھ ہوا یوں کہ مجھے اُس پراجیکٹ سے نکال دیا گیا تھا اور مجھے اس پر بہت خوشی ہوئی تھی۔‘
اداکارہ نے کہا کہ ’جب اُنہوں نے اپنی والدہ کو بتایا کہ اُنہیں ڈرامے سے نکال دیا گیا ہے تو وہ بھی بہت خوش ہوئی تھیں اور اُنہیں خوشی میں اپنی گود میں ہی بٹھا لیا تھا۔‘تاہم حبا بخاری نے ڈرامے کا نام بتانے سے گریز کیا۔واضح رہے کہ حبا بخاری حال ہی میں اداکارہ آریز احمد کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں ہیں۔